ابنا: ميکسکو کے بارہ ہزار سے زائد لوگوں نے ميکسکو کے صدر آنريک پنيا نيتو کي جانب سے پيش کردہ اصلاحي پروگرام کے خلاف مظاہرے کئے ۔ حکومت کي طرف سے پيش کردہ اصلاحي پروگرام ميں غير ملکي سرمايہ کاروں کو اس بات کي اجازت دي گئي ہے کہ وہ تيل کي صنعت ميں زيادہ سے زيادہ سرمايہ کاري کريں ۔ ميکسکو کے ٹيچروں نے بھي يکم اکتوبر کوايک مظاہرہ کرکے ميکسکو سيٹي کے بين الاقوامي ہوائي اڈے کو جاني والي سڑک کو بند کرديا تھا ۔ ميکسکو کے ٹيچر پچھلے دو مہينے ميں کئي بار مظاہرے کرچکے ہيں ۔
.......
/169